کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویناملک اور اسد خٹک کے درمیان جھگڑے میں نیا موڑآگیا ہے اور دونوں کے درمیان صلح کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسدخٹک قصور وار قرارپائے ہیں اور تین ماہ مہلت ملی ہے تاہم اس عرصے کے دوران بھی وہ ویناملک اور اپنے بچوں کا خرچہ دیں گے اور یہ خرچہ جامعہ بنوریہ میں جمع کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ میں وینا ملک اور اسد خٹک سے مفتی نعیم سے ملاقات کی اور اپنے تنازعہ سے متعلق کھل کر گفتگو کی جس کے بعد وینا اور اسد کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے بتایاکہ وینا ملک نے اسد خٹک کےلئے مثالی قربانی دی، وینا ایسی دنیا میں رہتی تھیں جن کا آپ کو پتہ ہے، وینا نے اپنا سارا مال اسد پرلگایا۔ مفتی نعیم نے بتایاکہ وینا کا مال اسد نے استعمال کیا اور وینا کی شہرت سے اسد کوفائدہ ہوا، وینا ملک کا لاہور اوردبئی والا گھر بیچ دیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس معاملے میں قصور زیادہ اسد کاہے، یہ لاوا تھا جو پھٹ گیاتاہم دونوں کے درمیان اس تنازعہ میں دو بچوں کی زندگی تباہ ہوسکتی تھی۔ مفتی فہیم نے مزید کہاکہ کچھ معاملات پر دونوں کے درمیان صلح ہوئی ہے، اسد خٹک خرچہ ہمارے پاس جمع کروائیں گے، اسد خٹک کو تین ماہ کا وقت دیا ہے اور اس دوران وہ وینا کو خرچہ بھی بھجواتے رہیں گے۔ مفتی نعیم کا کہناتھاکہ ہمارے خیال میں خلع مکمل نہیں ہوا، یہ ملاقات پہلے سے طے تھی اور معاملات کو درست کرنے کےلئے پوری کوشش کی گئی۔