راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کی خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔
سائفر کیس میں 23 اکتوبر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہوگی۔
اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں اسپیشل جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ آئندہ تاریخ پر صرف فرد جرم کی کارروائی ہوگی۔
پراسیکیوٹر شاہ خاور نے کہا کہ سائفر کیس چالان کی تمام ضروری نقول فراہم کر دیں، آئندہ تاریخ 23 اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ ہی گواہان طلبی ہوگی۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بلند ہے۔
چالان کی مکمل نقول دونوں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو فراہم کر دی گئیں۔