Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
    • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق ناگزیر ہے: مصدق ملک
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سابقہ حکومت کے لگائے گئے وفاقی سیکرٹریز کی تفصیلات طلب

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابقہ دور حکومت کے لگائے گئے وفاقی سیکرٹریز کی تفصیل طلب کرلی۔

    نگراں دوِ حکومت میں الیکشن کمیشن کے حکم پر افسران کے تبادلوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اب تک کتنے وفاقی سیکرٹری سابقہ حکومت کے لگائے کام کر رہے ہیں ؟۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن ٹرانسفرز سے متعلق اپنے نوٹی فکیشن پر بلا امتیاز عمل کرائے۔ اگر آئندہ منگل تک الیکشن کمیشن کے حکم پر بلا امتیاز عمل نہ ہوا تو اس کیس میں آرڈر معطل کردیا جائے گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن میں پولیس کا خاص طور پر لکھا ، بتایا جائے کتنے ٹرانسفر ہوئے ؟ ۔
    کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں تعینات ڈیپوٹیشن افسر ممبر پلاننگ کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن نے پوچھا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر آپ کے کہنے پر ٹرانسفر ہوئے تھے ؟، جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہمارے کہنے پر دونوں افسران ٹرانسفر ہوئے تھے ۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا ٹرانسفر سے متعلق آپ کے نوٹی فکیشن پر مکمل عمل درآمد ہو گیا ؟، 6، 8 ماہ سے تو سیکرٹری ایجوکیشن وہی ہے ۔ الیکشن کمیشن اس لیے ٹرانسفر چاہتا ہے کہ یہ وہ افسران ہیں جو پچھلی حکومت نے تعینات کیے تھے ۔ کیا یہ صرف یہی لوگ تھے جو تعینات تھے ؟ یا کچھ سیکریٹریز بھی تھے ؟ جو اب بھی موجود ہیں۔ پچھلی تاریخ پر پوچھا تھا کیا 7، 8 ماہ سے تعینات سیکرٹری ایجوکیشن وہی ہے ؟۔

    عدالت نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ کو ایک اور موقع دے رہے ہیں، اپنے نوٹی فکیشن پر بلا امتیاز عمل کرائیں ۔ جسٹس ناصر الملک نگراں وزیراعظم بھی رہے، انہوں نے ایک مرتبہ بتایا نگراں دور میں الیکشن کمیشن سب کچھ ہوتا ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نگراں دور میں اپنے احکامات میں پک اینڈ چوز نہیں کر سکتا ۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کو ایک اور موقع دے رہی ہے ۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن سے عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کا نام آپ نے خاص طور پر لکھا ہوا ہے، کتنے لوگ ٹرانسفر ہوئے ہیں؟۔ اس سے تو یہ بھی لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آرڈرز کو مان ہی نہیں رہے ۔

    بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو موقع دیتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.