تازہ تر ین

غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق کے پی میں مرکزی کنٹرول روم قائم

پشاور: غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم میں پولیس، نادرا، ایف آئی اے، کمشنر افغان مہاجرین، پارسپورٹ اور سیکیورٹی فورسز حکام ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

کنٹرول روم 28 اکتوبر سے 24 گھنٹے فعال رہے گا جوکہ افغان مہاجرین کی واپسی اور انتظامات کی نگرانی کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین سمیت غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو ملک چھوڑ دینے کی ہدایت کر رکھی ہے جس کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain