سابق فوجیوں کو اسرائیل کی جانب سے آبدوز کے پروگرام سے متعلق جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قطری عدالت کے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنانے پر بھارت کا ردعمل آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت نے اپنے صدمے کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ممکنہ قانونی کارروائیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیںِ، ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز پ غور کر رہے ہیں۔
