تازہ تر ین

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کرانے پر ایس پی اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کرانے پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی اور ایس پی جیل نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹودرخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اور جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پرعملدرآمد کا حکم دیاجائے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain