تازہ تر ین

چیتے کی رفتار سے تیز اڑنے والا پرندہ

دنیا بھر کے تمام جانوروں میں سب سے تیز رفتار جانور کی بات کی جائے تو آپ کے ذہن میں یقیناً چیتے کا نام آتا ہوگا جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

 اگر آپ زمین پر سب سے تیز زمینی جانور کی بات کرتے ہیں تو ہاں، یہ کہا جاسکتا ہے کہ چیتا تیز دوڑنے والے جانوروں میں سے ایک تو ہے مگر اور بھی بہت سے جانور ہیں جو اس کی جتنی رفتار کے قریب قریب پہنچ سکتے ہیں۔

لیکن دنیا میں ایک ہی جانور ہے جو رفتار کے لحاظ سے تمام جانداروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے اور وہ ’پیری گرائن فیلکن‘ ہے۔

دنیا کا تیز ترین جانور پیری گرائن فیلکن ایک پرندہ ہے۔ جس کی اڑان کے وقت رفتار 55 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے اور یہ رفتار کئی اور پرندوں سے بہت زیادہ ہے اور جب پیری گرائن فیلکن فضا سے نیچے کی طرف آتا ہے تو اس کی رفتار کو کوئی چھو نہیں سکتا۔

ماہرین کے مطابق پیراگرائن ہوا سے زمین کی طرف آتے ہوئے 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز کر سکتے ہیں اور اس دوران حیران کن طور پر اپنے پروں کو جوڑ کر درستگی کے ساتھ اپنے شکار پر صحیح نشانہ لگا سکتے ہیں۔

ایک اندازہ لگانے کے لیے کہ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار کتنی ہے، ہم اس کا موازنہ 5 درجے کے طوفان سے کر سکتے ہیں جسے خطرناک ترین درجہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں دو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain