Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہمانشی کھرانہ نے بریک اَپ کے بعد عاصم ریاض کی ‘چیٹ لیک’ کردی

    By Khabrain Newsدسمبر 8, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے بریک اَپ کے بعد اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم ریاض کی چیٹ لیک کرکے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہمانشی کھرانہ نے 4 سال تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد عاصم ریاض کے ساتھ اپنے بریک اَپ کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے علیحدگی کی وجہ مختلف مذاہب اور عقائد کو قرار دیا تھا۔

    بریک اَپ کی وجہ سے جاننے کے بعد مداحوں نے ہمانشی کھرانہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ مذہب کا خیال 4 سال پہلے کیوں نہیں آیا، اب اچانک 4 سال بعد مذہب کو علیحدگی کی وجہ سے قرار دینا درست نہیں۔

    مداحوں کی تنقید کے بعد ہمانشی کھرانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے آفیشل اکاوْنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “یہ میرا آخری بیان ہے کہ میں واضح کروں کہ میں سیکولر ہوں، اسی لیے میں کسی مذہب کی توہین نہیں کر رہی، میں نے صرف اپنا انتخاب کیا ہے”۔

    ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ “اگر میں اُن (عاصم ریاض) پر ہمارے بریک اَپ کا الزام نہیں لگا رہی تو پھر میرے خلاف بھی کوئی الزام تراشی نہ کرے، میں اپنے ماضی کے رشتے پر بھی خاموش رہی اور اب بھی وہی کوشش کررہی ہوں لیکن لیکن مجھے افسوس ہے کہ لوگوں نے میری بات کا غلط مطلب لیا”۔

    مداحوں کی تنقید سے تنگ آکر ہمانشی کھرانہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم ریاض کے ساتھ انسٹاگرام چیٹ میں کی گئی بات چیت کا اسکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں عاصم نے ہمانشی سے کہا تھا کہ وہ اُن کی علیحدگی کی وجہ ‘مذہبی اختلافات’ بتائے۔

    ہمانشی کھرانہ نے عاصم ریاض اور اپنی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے بعد عارضی طور پر ایکس کو خیرباد کہہ دیا۔

    یاد رہے کہ 30 سالہ عاصم ریاض مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے تھے اور پھر بعد میں اپنے کیریئر کی خاطر ممبئی منتقل ہوگئے تھے، عاصم ریاض مسلمان ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماڈل اور اداکار ہیں جبکہ 32 سالہ ہمانشی کھرانہ کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔

    واضح رہے کہ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض دونوں کو بگ باس سیزن 13 میں دیکھا گیا تھا اور شو کے دوران ہی عاصم ریاض نے ہمانشی کھرانہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ہمانشی نے بھی عاصم سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا تھا۔

    بگ باس ختم ہونے کے بعد ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کی محبت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا، دونوں اکثر سوشل میڈیا پر بھی ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا

      عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘

      خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.