تازہ تر ین

الطاف حسین کو تمام مظالم پر معاف کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال

کراچی: سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں آج جیت کے موقع پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے الطاف حسین کو اپنے اوپر کیے گئے تمام مظالم پر صدق دل سے معاف کرتا ہوں اور ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی لیڈری کا شوق چھوڑ کر توبہ کا راستہ اختیار کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ، عزیز آباد میں یوم تشکر کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی، منتخب اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز و گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پاکستان کے نامور فنکار بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے الطاف حسین کے پیر پکڑ کر انکا علاج کرایا تھا، آج انکے گرد جمع مفاد پرست انکے خیر خواہ نہیں بلکہ آج بھی خیر خواہ بن کر کہتا ہوں کہ اپنی آخرت کی فکر کریں اور گوشہ نشینی اختیار کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر میرے گھر کی خواتین اور بچوں کے ساتھ لندن سے احکامات پر میرپور خاص جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ ہمارے ساتھی شہید کیئے گئے، ہمیں غدار کہا گیا۔ میں سب بھول کر معاف کرتا ہوں۔ اب جیت مل گئی ہے کامیابی کا سفر شروع کرنا ہے جس میں تمام قومیتوں کے لوگ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain