تازہ تر ین

پاکستان اور سری لنکا مل کر کیا کرسکتے ہیں؟, وزیراعظم کا بڑا اعلان

مری، اسلام آباد (نمائندہ خبریں‘آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کردیا‘ فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے‘ اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا‘ وزیراعظم نے اکیڈمی میں پودا لگایا اور اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے‘ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بحالی کے عمل کے دوران عمارت کی اصل شکل قائم رکھی جائے، اکیڈمی کو گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ ماحول اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے مقامی لوگوں کو شامل کیا جائے‘ پتیسرجھیل کا قدرتی ماحول کوبہتر بنایا جائے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کیا تو ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد اور جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن رضوان محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے۔ اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے فاریسٹ سروسز اکیڈمی میں پودا لگایا اور اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن رضوان محبوب نے بریفنگ دی کہ اکیڈمی کا پہلا مرحلہ پانچ کروڑ 92 لاکھ کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 2020 میں مکمل ہوگا۔ اکیڈمی ڈیڑھ سو سال پرانے فاریسٹ سکول کی عمارت میں قائم کی گئی ۔ اکیڈمی کا ایک سب کیمپس بہاولپور میں بھی قائم کیا گیا ۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بہاولپور کے لال سوہانرا پارک میں بارہ سو ایکڑ اراضی پر شجر کاری کی گئی ۔ آئندہ تین سال میں پانچ ہزار ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بحالی کے عمل کے دوران عمارت کی اصل شکل قائم کھی جائے۔ اکیڈمی کو گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ ماحول اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے مقاممی لوگوں کو شامل کیا جائے‘ پتیسرجھیل کا قدرتی ماحول کوبہتر بنایا جائے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،دونوں ملکوں کو آزاد تجارت کے معاہدے کا پوری استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مراعات دے رہی ہے۔وہ جمعہ کو پاک سری لنکا فرینڈ شپ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مراعات دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کو آزاد تجارت کے معاہدے کا پوری استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain