بارباڈوس(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں نے خوب پریکٹس کی۔گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کی عالمی چمپئن ٹیم سے نمٹنے کیلئے خوب پسینہ بہایا، کوچز کا زور فیلڈنگ اور بیٹنگ پر زیادہ رہا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین 2011سے لے کر 2016تک دنیا کی مختلف گراﺅنڈز میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے پانچ اور ویسٹ انڈیزنے دو جیتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک پاکستان کے تین کپتانوں سرفراز احمد ¾شاہد آفریدی اور محمدحفیظ نے کپتانی کی جس میں سے سرفراز احمد سب سے کامیاب کپتان رہے ¾ ان کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں تینوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ اس سیریز کو پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ یہ دورہ ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جہاں کامیابی کی صورت میں کوالیفائر کھیلے بغیر ورلڈ کپ میں جانے کی ہماری توقعات مزید مضبوط ہوں گی۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
- دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
- ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
- تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
- عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
- وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
- دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
- ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
- ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
- مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
- سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
- آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
- بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
- کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
- اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
- ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
- ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
- ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
- یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
- بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور