صادق آباد( نا مہ نگار)سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ،ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حج سکینڈل کے بعد حامد سعید کاظمی کے مریدین نے پیپلز پارٹی سے لا تعلقی کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ مستقبل میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر اپنا نیا سیاسی سفر شروع کر سکتے ہیں حامد سعید کاظمی نے حلقہ این اے192لیاقت پور سے پیپلز پارٹی اور تحریک مصطفی پارٹی کے ٹکٹ سے کامیابی حاصل کی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور بنادیئے گئے ۔جیل کاٹنے کے بعد جب وہ ملتان پہنچے تو ان کے قریبی ذرائع کاکہنا تھا کہ آئندہ ہونیوالے عام انتخابا ت سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے لیکن اس کا فیصلہ پانامہ لیکس کیس کے بعد کیا جائیگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حامد سعید کاظمی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو آئندہ ملتان اور لیاقت پور سے تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔لیاقت پور میں حامد سعید کاظمی کے مریدین کا وسیع حلقہ ہے ۔
حامد سعید کاظمی پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر کس بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہو نے جا رہے ہیں ؟بڑا سیاسی دھماکہ
