Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی میں اضافے سے قرضے بڑھ گئے, سٹیٹ بینک نے خبردار کردیا

    By Daily Khabrainمارچ 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (خصوصی رپورٹ) اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2ماہ کی مدت کے لیے شرح سودبغیرکسی تبدیلی کے5.75فیصد کی سطح پربرقرار رکھنے کااعلان کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے اور اکتوبر2016 میں مہنگائی کی شرح4.2 فیصد رہی ہے اس طرح سے مہنگائی کی شرح میں اکتوبر2015 کے بعد سے اضافے کا رحجان غالب ہے، مہنگائی کی شرح میں اکتوبر2015 کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتیں مہنگائی پراثرانداز ہوسکتی ہیں، پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی بالحاظ صارف اشاریہ قیمت (CPI) اکتوبر 2015 کے دوران پست ترین سطح تک پہنچنے کے بعد اضافے کا رجحان ہے جس میں کبھی کبھار موسمی انحرافات آتے رہے ہیں۔اس متوقع اضافے کی وضاحت اجناس کی قیمتوں میں قبل ازیں بہت کمی کے بعد استحکام، تیل کی قیمتوں کے دور ِثانی کے اثرات کے بتدریج خاتمے اور ملکی طلب میں کسی قدر اضافے سے ہوتی ہے، مہنگائی (core inflation) بھی بتدریج بڑھ رہی ہے، ان حرکات کی جزوی طور پر عکاسی نومبر 2016 کے آئی بی اے ایس بی پی سروے سے بھی ہوتی ہے جس سے موجودہ اور متوقع معاشی حالات میں بہتری کے ساتھ صارفین کے اعتماد اور اگلے 6 ماہ کے لیے مہنگائی کی توقعات میں کسی قدر اضافے کا اظہار ہوتا ہے، قلیل مدت میں مہنگائی کا یہ قابل انتظام ماحول نمو کی موجودہ رفتار کیلیے اچھا شگون ہے۔معینہ سرمایہ کاری میں نجی شعبے کے قرضے میں بھرپور اضافہ آئندہ نموکو تقویت دے گاجس کے نتیجے میں توقع ہے کہ مالی سال 17میں بہتر مجموعی رسد بڑھتی ہوئی ملکی طلب کو بہتر طور پر پوراکر سکے گی تاہم تیل کی بین الاقوامی قیمت مہنگائی کو متاثر کر سکتی ہے، موجودہ معاشی استحکام اور جدولی بینکوں سے حکومتی قرض کی خالص واپسی بازار ِزر میں سیالیت (لیکیوڈٹی)جیسے حالات میں قدرے آسانی پر منتج ہوئی جبکہ زیرِگردش کرنسی کی نمو مالی سال 16میں غیرمعمولی طور پر بڑھنے کے بعد اپنی ماضی کی سطح پر واپس آگئی تو بینک ڈپازٹس میں اضافے سے بھی کچھ مدد ملی۔ستمبر2016 کی زری پالیسی کے عرصے کے بعد بین البینک بازار میں تغیر پذیری کم رہی اور شبینہ بازار زر کا ریپو ریٹ پالیسی ریٹ کے قریب رہا، 2016 میں عالمی نمو کا منظر نامہ ملاجلا ہے، اگرچہ امریکی معیشت کیلیے نمو کے امکانات مثبت ہیں تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافے کی بنا پربین الاقوامی مالی منڈیوں اور عالمی تجارت کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت موجود ہے تاہم گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان نے مسلسل بیرونی بفرز اکٹھا کیے ہیں جس کی وجہ سے بیرونی غیریقینی کیفیات کیخلاف اس کی لچک بہتر ہوگئی ہے۔اس کی عکاسی زر ِمبادلہ کے ذخائر کی موجودہ سطح سے ہوتی ہے جو چار ماہ سے زائد کی متوقع درآمدی ادائیگیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان کی ریاستی درجہ بندی میں حالیہ بہتری کے ساتھ سرکاری رقوم کی آمد سے زر ِمبادلہ کے ذخائر قائم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مالی سال 17کی باقی ماندہ مدت میں غیرتجارتی رقوم کا غیریقینی ہونا جاری کھاتے پر بالخصوص اور بیرونی شعبے پر بالعموم اثر انداز ہوگا، مذکورہ بالا معاشی حالات کے پیش نظر اور تفصیلی سوچ بچار کے بعد زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.