تازہ تر ین

لاہور میں سیکڑوں مقامات پر مفت وائی فائی پوائنٹس بنانے کا فیصلہ

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی مظوری دیدی۔

لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، جس کے لیے مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی، جس کے تحت لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ دو ہفتے میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain