Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیپلز پارٹی نے مزے لوٹے, عوام حساب لیں, وزیراعظم کا بڑا اعلان

    By Daily Khabrainمارچ 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pm nawaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حیدر آباد(بیورورپورٹ ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کو ختم کردیا ہے ، ہمارا عزم پختہ ہے ، دہشتگردی کو آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے، سی پیک کے فائدے پورے ملک میں پہنچ رہے ہیں ، پاکستان کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ، آئندہ پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ملکوں میں ہوگا ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں جگہ جگہ یونیورسٹیاں ،کالج بنیں گے،2013تک پاکستان کا برا حال تھا ، ہر طرف بے چینی اضطراب تھا ، کہیں سکون نہیں ملتا ، سابق حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے کہ آپ نے پاکستان کا یہ حال کیوں کیا ،عوام پوچھیں کہ وہ کس بات کا ووٹ مانگتے ہیں ،ایک طرف چین کی سرحد اور اور ایک طرف گوادر ہے ،ہر طرف سڑکیں ہی سڑکیں بن رہی ہیں ،موٹر وے کراچی سے حیدرآباد پہنچ رہی ہے،لوگ فجر کی نماز حیدر آباد اور عشاءکی نماز پشاور میں پڑھیں گے،نوازشریف جو بات کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے، حیدر آباد میں اچھے ہسپتال کا بنیں گے ،کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ وہ پیر کو حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم نے حیدرآباد کےلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان ، شہر کی ترقی کےلئے 50کروڑ روپے فنڈ،ہیلتھ کارڈ کے اجراءاورحیدرآباد ایئرپورٹ کو بین الاقوامی بنانے کا اعلان بھی کیا ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اس جوش وجذبے کی کیا تعریف کروں ، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ، کن الفاظ میں جوش وجذبہ کی تعریف کروں ، دل کی گہرائی سے آپ کو اپنا سلام پیش کرتا ہوں قبول کیجئے ، جب یہاں آرہے تھے تو راستے میں بہت سارے نوجوان اور بہنیں واپس جا رہی تھیں اور یہاں پر کافی لوگ تھے وہ آہستہ آہستہ واپس جا رہے تھے جگہ کی کمی کی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑا ، میں ان سب سے معذرت کرتا ہوں ، میں دوبارہ آﺅں ان سب سے ملوں گا ، جوش وجذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوش وجذبہ بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا میں بھی دیکھا ہے ، پاکستان تبدیل ہو رہا ہے ،کیا پاکستان بن رہا ہے ، 2013تک برا حال تھا ، ہر طرف بے چینی اضطراب تھا ، کہیں سکون نہیں ملتا ، ہم نے کمر باندھی مسائل کے خاتمے کےلئے ، ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے ، کراچی دہشت گردی کا شکار تھا ، آج کراچی میں امن ہے ، لوگ کاروبار کر رہےہیں ، آج گھروں میں وہ ڈر نہیں ہے ، حیدر آباد میں بھی دہشت گردی کو ختم کردیا ہے ، پاکستان کے اندر دہشت گردی کو ختم کردیا ہے ، ہمارا عزم پختہ ہے ، ہم آخری سانسوں تک دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے اندر بھی امن ہے ، ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے فائدے پورے ملک میں پہنچ رہے ہیں ، وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں جگہ جگہ یونیورسٹیاں ،کالج بنیں گے ، حیدر آباد میں اچھے ہسپتال کا بنیں گے ، یہ موٹر وے پہلے کیوں نہیں بنا ، پہلے مشرف کی حکومت تھی پھر پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، اس زمانے موٹروے اور یونیورسٹی کیوں نہیں بنی ، ہیلتھ کارڈ کویں نہیں دیے گئے ،یہاں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، پینے کا پانی نہیں ہے ، کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، میں بھی کراچی میں 4مہینے رہا ، میں وہاں پڑھتا تھا ، اس زمانے کے کراچی میں آج کے کرایچ میں زمین آسمان کا فرق ہے ، دنیا کراچی آتی تھی ، کیا وجہ ہوئی کہ کراچی میں لوگ آنے سے کترانے لگے ، آج دوبارہ لوگ آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے مراحل مزید طے کریں گے ، کراچی ایک مرتبہ بہترین شہر بن جائے گا، کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ، کراچی پھلے پھولے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا ، ہم نے 1991میں موٹر وے کا منصوبہ شروع کیا تھا ، پہلے پشاور سے اسلام آباد اور پھر لاہور تک موٹر وے بنائی ، 1999کے بعد ایک انچ بھی موٹر وے نہیں بنائی گئی ،یہ سوچنا تو درکنار سابق حکمرانوں نے پاکستان کو اندھیروں میں ڈبو دیا ، نہ مزدور چین سے سو سکتا ہے ، نہ کاروباری کاروبار کر سکتا ہے ، ملک ایسے تو نہیں چلتے ، بجلی بالکل ناپید ہوگئی ۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم اقدامات نہ کرتے تو معاشی اور اقتصادی طور پر پاکستان کا برا حال ہوجاتا، ان حکمرانوں سے یہ پوچھنا چاہیے کہ آپ نے پاکستان کا یہ حال کیوں کیا ، ووٹ مانگنے آتے ہیں تو آپ کو پوچھنا چاہیے کہ کس بات کا ووٹ مانگتے ہوئے ، کیا کیا ہے کہ تم نے ہمارے لئے ، اس کے بعد آپ کو ووٹ کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔وزیراعظم نے کہا کہ 16,16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو ہم نے کم کردیا ہے ، موٹر وے آج کراچی سے حیدرآباد پہنچ رہی ہے اور پھر یہی6رویہ موٹروے سکھر ، ملتان اور پھر لاہور تک جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگ بال بچوں سمیت ناشتہ حیدرآباد میں کریں گے ، دوپہر کی چائے لاہور میں پیئیں گے اور رات کا کھانا اسلام آباد میں کھائیں گے اور عشاءکی نماز پشاور میں پڑھیں گے ، لوگ فجر کی نماز حیدر آباد اور عشاءکی نماز پشاور میں پڑھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف چائنہ بارڈر ہے اور ایک طرف گوادر ہر طرف سڑکیں ہی سڑکیں بن رہی ہیں ،پاکستان کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے ، آئندہ پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ملکوں میں ہوگا ،نوازشریف جو بات کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے ، آپ کو سوئی گیس بھی ملی گی ، ہیلتھ کارڈ پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے ، حیدرآباد میں بھی ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے ، بہت جلد مریم نوازمیرے ساتھ آئیں گی اور ہیلتھ کارڈ لوگوں کے حوالے کریں گی ، لوگوں کو اپنے علاج کےلئے گھر بھیچنا پڑتے ہیں ، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی دیکھ بھال کی جائے ، حیدرآباد ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھ دیا جائے گا جس کےلئے فوری طور پر 100 کروڑ دینے کا اعلان کرتا ہوں ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.