Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت میں مودی کی الیکٹورل بانڈ کرپشن کے نئے حقائق سامنے آگئے

    By Khabrain Newsمارچ 31, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے۔

    بی جے پی کا اربوں کا غبن بھارتی عوام کے سامنے آشکار ہوگیا۔ مودی سرکار نے الیکٹورل بانڈ کے نام پر بھارتی کمپنیوں سے چندہ جمع کیا اور اسکا آدھے سے زیادہ حصہ خفیہ طور پر اپنے نام کرلیا۔

    اسکرول کی نئی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام اسپیکٹرم کی نیلامی کا معاملہ بھی مودی سرکار کا گھپلا نکلا۔ 2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نے ٹیلی کام سپیکٹرم کے بغیر نیلامی کے دیے جانے والے 122 لائسنس منسوخ کردیے اور فوری نیلامی کروانے کا حکم دیا۔

    دسمبر 2023 میں مودی سرکار نے بغیر نیلامی کے ٹیلی کام سپیکٹرم کے لائسنس اپنی مرضی کی کمپنیوں کو الاٹ کرنا شروع کردیے۔ اس دوران ٹیلی کام کمپنی بھارتی انٹرپرائزز نے رات و رات نہ صرف لائسنس حاصل کیا بلکہ اسپیس آتھرائیزیشن بھی حاصل کرلی۔

    شواہد سے ثابت ہوا کہ بھارتی گروپ نے لائسنس ملنے سے پہلے اور بعد، دو حصوں میں بی جے پی کو بانڈ کے ذریعے 150 کڑور کا چندہ دیا۔ بھارتی انٹرپرائزز کی مختلف کمپنیوں، ایئرٹیل اور بھارتی ٹیلی میڈیا وغیرہ نے بھی اسی دوران چندہ دیا اور یوں کل 236 کڑور کا چندہ بی جے پی کو ملا۔ ریلائنس انڈسٹریز اور ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک نے بھی سپیکٹرم کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن مودی سرکار نے انہیں رد کرتے ہوئے محض بھارتی گروپ کو ہی نوازا۔

    کوٹک بینک کے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر ادے کوٹک کے معاملے میں بھی کچھ ایسی ہی رشوت کی لین دین سامنے آئی۔ ادے کوٹک کو 2015 میں ریزرو بینک کی جانب سے محض 15 فیصد کا حصہ دار بنانے کا حکم آیا جو کہ پہلے 44 فیصد تھا۔ کئی سالوں تک ادے کوٹک اپنے شیئرز واپس پانے کی قانونی جنگ لڑتے رہے لیکن ہر بار ناکام رہے۔

    مقدمے کے دوران کوٹک مہندرا بینک کی جانب سے بی جے پی کو بانڈ کے ذریعے دو حصوں میں 35 کروڑ کا چندہ حاصل ہوا جسکے بعد کوٹک مقدمہ فوری حل ہوگیا۔ سیٹلمنٹ کے ذریعے ادے کوٹک کو نہ صرف اپنے شیئرز واپس ملے بلکہ 12 سے 15 سال کے لیے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر بھی بنا دیا گیا۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق 35 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے الیکٹورل بانڈ کے نام پر 945 کڑور کا چندہ بی جے پی کو ملا۔ یہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں وہ ہیں جن کیخلاف خراب دوائیں بنانے کے مقدمات چل رہے ہیں یا انکے لائسنس منسوخ ہوگئے۔

    اپریل 2019 سے فروری 2024 کے دوران 26 سے زائد ریئل اسٹیٹ کمپنیوں نے بھی فیڈرل ایجنسیز کے چھاپوں سے پہلے 700 کڑور اور بعد میں 4479 کڑور کے بانڈ خریدے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

      سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.