تازہ تر ین

مقامی سطح پر سولر پینلز تیاری پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، مریم اورنگزیب

سنیئروزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولرپینلز تیار ی پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسموگ پہ قابو پانے کا پہلا سیکٹر وائز ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں لانگ ٹرم، شاٹ ٹرم اور مڈ ٹرم بنیادوں پرانسداد اسموگ بارے سیکٹورل ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔

اجلاس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سینئروزیر نے گاڑیوں کی انویسٹیگین سرٹیفیکیشن SOPs کے مطابق QRCode کے ساتھ پبلک پراٸیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم ا ورنگزیب کا کہنا تھاکہ ابھی سے آج سے ہی پورے فریم ورک کے ساتھ سیکٹروائزاس پر کام کیا جائے، انسداد سموگ کے لیے شعبہ جاتی سطح پر عوام الناس کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی، اینٹی اسموگ زرعی آلات اورکرشرز کے استعمال پر عملدرآمد بارےکسانوں کے لیے آگاہی مہم چلائی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی مکمل میپنگ وزوننگ، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے، ہاؤسنگ سوسائٹز سمیت وزیرتعمیر مقامات پر ڈسٹ مینجمنٹ، ٹری پلانٹیشن اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں، ہر سیکٹر کمیونیکیشن یونٹ بنائے، کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر کام کریں یہاں سے ہر سیکٹر اپنی آگاہی مہم چلائیں۔

سینئروزیرمریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ لاہور میں جدید ترین گیس اینالائزر نصب ہوں گے، دھوئیں کے اخراج کو مانیٹر کریں گے، پنجاب زیرو امیشن پروگرام کے تحت تمام بڑے سرکاری اور نجی شعبوں کے توانائی پلانٹس کا انرجی آڈٹ کا پلان بھی شامل ہے۔ لاہور قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ ، نارووال میں صنعتوں سے دھوئیں کے اخراج کے خاتمے کا پلان بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain