ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔
پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے۔