نئی دہلی :بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
دنیش کارتک نے بھارت کی جانب سے آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں کھیلا تھا، دنیش کارتک نے بھارت کی جانب سے 26ٹیسٹ،94ون ڈے اور 60ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
واضح رہے دنیش کارتک نے مقامی سطح پر اپنے کیرئیر کا آخری آئی پی ایل 2024 کا الیمنیٹر میچ رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلا اس میچ میں راجستھان نے آر سی بی کو چار وکٹ سے شکست دی، اس کے ساتھ ہی دنیش نے کرکٹ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا، میچ کے بعد بنگلور کے کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بلے باز کو گارڈ آف آنر دیا۔