تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی۔

پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔   وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو تیسری اعلیٰ سطح آبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے مفید اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان اپنی “ویژن سنٹرل ایشیا” پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کو جاری رکھے گا۔  انہوں نے خطے کی پائیدار اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی روابط کی کلیدی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی اور وسط ایشیائی خطے میں علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریل ٹریکس اور سڑکوں کی تعمیر سے علاقئی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے علاقائی کنیکٹیویٹی سمٹ کی میزبانی کی تجویز پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain