تازہ تر ین

شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی

سابق کپتان شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

خصوصی انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کیلئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوا، میں موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں،اب پاکستان کی طرف سے دوبارہ کھیلنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔

آل رؤنڈر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے میں نے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی، صرف ٹی20 طرز میں ایسا ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں یا تھا تاہم اب ریٹائر ہوا تو کوئی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔

فی الحال مجھے لیگز سمیت جہاں پر بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور کھیلتا اور لطف اندوز ہوتا ہوں، میری پریکٹس یا ٹریننگ سیشنز ایک پروفیشنل ایتھلیٹ کے جیسے ہی ہوتے ہیں۔

ایک سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی ضرور خدمات پیش کروں گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain