تازہ تر ین

دوسرا 4 روزہ میچ؛ بنگلادیش اے پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ

پاکستان شاہینز کیخلاف دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہینز نے پہلے میچ کے بعد 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے عرفان خان، فیصل اکرم، طیب طاہر اور کاشف علی کو موقع دیا جبکہ محمد حریرہ، مہران ممتاز ، مبصر خان اور شاہنواز دھانی کو آرام کروایا گیا ہے۔

پہلے 4 روزہ میچ میں شاہینز نے بنگلادیش اے کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

بنگلادیش اے کی پہلی اننگز میں کپتان محمود الحسن جوئے نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے جبکہ آئچ ملا نے 55 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے خرم شہزاد نے 69 رنز دے کر3 جبکہ کاشف علی اور فیصل اکرم نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں شاہینز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان صاحبزادہ فرحان 4 اور حسیب اللہ 18 بناکر آؤٹ ہوگئے، کھیل ختم ہونے پر عمیر بن یوسف 7 اور محمد علی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

بنگلادیش اے کی جانب سے دونوں وکٹیں رپون مونڈل نے حاصل کیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain