تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری، صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے

اسلام آباد: ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اس دوران صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔

ججز روسٹر کے مطابق 12 تا 16 اگست رف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 2 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق سمیت دیگر ججز تعطیلات پر ہوں گے۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا ۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain