لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے ملاقات کی۔
پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گیمز میں سونے کا تمغہ جیتوانے والے ارشد ندیم نے اپنے شاندار کارنامے اور تاریخی فتح سے پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کردیا ہے۔
ارشد ندیم خبروں سمیت سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں، ہر جگہ صرف ارشد ندیم کے نام کی دھوم ہے، اُنہوں نے پاکستانی شوبز شخصیات کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا ہے، اس کا اندازہ فلم اسٹار شان شاہد کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر کا ارشد ندیم پر بائیوپک بنانے کا مطالبہ
شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے۔
مذکورہ تصویر دیکھا کر ایسا لگ رہا ہے کہ شان شاہد اور اُن کی بیٹی بہشت نے کھیل کے کسی گراؤنڈ میں ارشد ندیم سے ملاقات کی۔