Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کو کملا ہیرس پر حاصل برتری میں واضح کمی آنے لگی ہے، سروے

    By Khabrain Newsاگست 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واسنگٹن: امریکا کے رجسٹرڈ ووٹرز سے سوالات کے ذریعے کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر اور ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی امیدوار کملا ہیرس پر معیشت اور جرائم جیسے مسائل پر حاصل برتری میں واضح کمی آنے لگی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایپسوس اور رائٹرز کے نئے سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کملاہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 سے 25 اگست کے دوران کیے گئے تین روزہ سروے میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے معیشت اور روزگار کے حوالے سے مؤقف کو 43 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے قبولیت بخشی جبکہ کملا ہیرس کے حق میں 40 فیصد ووٹرز تھے لیکن 3 فیصد کا یہ فرق معمولی ہے کیونکہ پول میں غلطی کا مارجن 4 فیصد ہے۔

    سروے کے نتائج میں 4 فیصد غلطی کے احتمال کے ساتھ ساتھ اس سے قبل جولائی میں کیے گئے سروے میں ٹرمپ کو کملا ہیرس پر 11 پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل تھی جو اب کم ہو گئی ہے۔

    اسی طرح جرائم کی روک تھام کے حوالے سے سروے میں ووٹرز نے کسی بھی امیدوار کو برتری نہیں دی اور اس مسئلے پر ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 40 فیصد اعتماد کا ووٹ ملا، یہاں بھی کملا ہیرس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافے کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ جولائی میں کملا ہیرس 5 فیصد پیچھے تھی۔

    امریکا کے حالیہ قومی سرویز میں بھی کملا ہیرس کو ٹرمپ پر معمولی برتری سامنے آئی تھی حالانکہ وہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے دستبرداری کے بعد 21 جولائی کو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوئی ہیں۔

    رائٹرز اور ایپسوس کی جولائی کے آخر میں کیے گئے سروے میں کملاہیرس کو 42 کے مقابلے میں 43 فیصد کے ساتھ ایک پوائنٹ کی معمولی برتری حاصل تھی۔

    دوسری جانب رابرٹ ایف کینیڈی کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اپنی مہم ختم کرنے کے اعلان سے دونوں مرکزی امیدواروں کی مہم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے وہ تاحال واضح نہیں ہے لیکن رابرٹ ایف کینیڈی کو جولائی کے پول میں 8 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔

    امریکا میں کیے گئے نئے سروے میں رجسٹرڈ ووٹرز نے معیشت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 26 فیصد ووٹرز نے کہا کہ معیشت سب سے بڑا مسئلہ ہے، دوسرے نمبر پر سیاسی 22 فیصد نے انتہاپسندی اور جمہوریت کو لاحق خطرات اور 13 فیصد نے امیگریشن کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

    انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی 42 فیصد نے کملا ہیرس کے بیانیے کو تقویت بخشی اور ٹرمپ پر 37 فیصد نے ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    سروے میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے دونوں صدارتی امیدواروں کو پسندیدگی کا ووٹ نہیں دیا، 52 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے خلاف سوچ رکھتے ہیں اور 25 فیصد نے کملا ہیرس کے حوالے سے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

    امریکی رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد میں سے 47 فیصد نے کملا ہیرس اور 39 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔

    واضح رہے کہ اس سروے میں امریکا بھر سے 902 رجسٹرڈ ووٹرز سمیت ایک ہزار 28 شہریوں نے آن لائن حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

      تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے

      روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.