Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھالی

    By Khabrain Newsاگست 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: طلبا کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے حکومت کے خاتمے کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت نے سابق حکومت کے غیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات کو ختم کرنا شروع کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کے دور میں لگائی گئی جماعت اسلامی پر پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کو سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت دیدی۔

    بنگلادیش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو منسوخ کر دیا گیا۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی اور ان کے رہنماؤں یا کارکنان کے ملوث ہونے کا کوئی خاص ثبوت نہیں ملا۔

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی پر پابندی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی انتظامیہ نے دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے لگائی تھی تاہم اب عبوری حکومت کی جانب سے اس پابندی کو غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔

    قبل ازیں جماعت اسلامی پر 2013 میں الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جب ہائی کورٹ کے ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ جماعت کے چارٹر نے 170 ملین آبادی والے مسلم اکثریتی ملک کے سیکولر آئین کی خلاف ورزی کی۔

    اس کے بعد جماعت اسلامی کو 2014 پھر 2018 اور رواں برس ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لینے نہیں دیا گیا تھا۔ بعد ازاں شیخ حسینہ واجد نے یکم اگست کو جماعت اسلامی کو کالعدم جماعت قرار دیکر پارٹی پر ہی پابندی لگا دی تھی۔

    یاد رہے کہ 1971 میں قتل، اغوا اور عصمت دری سمیت انسانیت کے خلاف جرائم میں 2013 سے لے کر اب تک جماعت اسلامی کے زیادہ تر سینئر رہنماؤں کو پھانسی دی گئی اور متعدد کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس

      امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس

      چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.