تازہ تر ین

چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتیں

اسلام آباد: چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے متحرک ہو گئے اور انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر صحافیوں سمیت حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت کی کافی عرصے کے بعد گزشتہ روز لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے اور ذاتی و خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain