تازہ تر ین

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری، 9 بینچ تشکیل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججزڈیوٹی روسٹر جاری کردیا، جس کے مطابق 9 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

گرمیوں کی عدالتی تعطیلات کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کے روز سے معمول کے مطابق کیسز سنے جائیں گے۔ 10 جولائی سے شروع ہونے ہونے والی موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کل ختم ہو جائیں گی، جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کے سوا دیگر تمام ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔

آئندہ ہفتے کے لیے جاری کیے گئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق 7 سنگل اور 2 ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں، جن کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 11 سے 13 ستمبر کو دستیاب ہوں گے جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر 12 اور 13 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain