تازہ تر ین

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو جرح کیلیے آخری مہلت

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کے لیے آخری مہلت دے دی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی عدم حاضری کی وجہ سے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

وکلائے صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل بیمار اور ڑ ڈینگی میں مبتلا ہیں، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔ اس موقع پر نیب وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے 4 وکلا کے وکالت نامے موجود ہیں۔ ریفرنس میں سلمان صفدر، خالد یوسف چوہدری اور مشال یوسفزئی بھی بشریٰ بی بی کے وکیل ہیں۔ عثمان گل کا اگر بیمار ہیں تو ان وکلا کو طلب کر کے آخری گواہ پر جرح کرائی جائے۔

نیب وکلا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے وکلائے صفائی خود آرڈر لائے کہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔ اب وکلائے صفائی جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت کو التوا کا شکار کر رہے ہیں۔

عدالت نے وکلائے صفائی کو ہدایت کی کی آپ کو آخری موقع دیا جا رہا ہے، آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی آفیسر پر جرح مکمل کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain