Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘گرین انٹرٹینمنٹ’ نے ISPR سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 1, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    معروف انٹرٹینمینٹ چینل ‘گرین انٹرٹینمینٹ’ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیرِانتظام ہونے کی تردید جاری کردی۔

    گرین انٹرٹینمنٹ ایک معروف پاکستانی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن چینل ہے جوکہ 10 جولائی 2023 کو لانچ کیا گیا تھا۔

    اس پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل کا سلوگن ‘کیونکہ میں گرین ہوں’ ہے جبکہ اس کا لوگو بھی اس کے نام کی طرح سبز ہے۔

    لانچنگ سے قبل اس چینل کے لیے ایک گانا ‘کیونکہ میں گرین ہوں’ کے عنوان سے ریلیز کیا گیا تھا، اِس گانے کی خاص بات یہ تھی اس گانے میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جبکہ اس گانے کے کمپوزر معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگا ہیں۔

    محض ایک برس کے عرصے میں اس چینل پر کئی مقبول ڈرامے نشر کیے جا چکے ہیں، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ چینل آئی ایس پی آر کے زیرِانتظام ہے۔

    انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات میں بھی یہی درج ہے کہ یہ چینل آئی ایس پی آر کے زیرِ انتظام وجود میں آیا، تاہم اب چینل انتظامیہ کیجانب سے اس دعوے کی تردید سامنے آچکی ہے۔

    اعلامیے میں کیا کہا گیا؟

    گرین انٹرٹینمنٹ چینل کیجانب سے آج جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘کچھ غلط اطلاعات زیرِ گردش ہیں جن کے مطابق گرین ٹی وی انٹرٹینمنٹ آئی ایس پی آر کی ملکیت ہے’۔

    بیان میں کہا گیا کہ ‘ریکارڈ کی درستگی کے لیے واضح کردیں کہ یہ ایک نجی ملکیتی منصوبہ ہے، جوکہ ایک طویل عرصے سے کاروباری پس منظر رکھنے والے خاندان کے زیرِانتظام ہے، جس کا ISPR یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔

    (اسکرین شاٹ: ایکس)

    چینل انتظامیہ کیجانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ‘گرین ٹی وی انٹرٹینمنٹ کو کسی بھی سرکاری ادارے سے جوڑنے کے دعوے یا الزامات سراسر غلط اور محض پروپیگنڈا پر مبنی ہیں، ہماری توجہ اصل (original) اور اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی سے پاکستان کے تفریحی منظر نامے کو بلند کرنے پر مرکوز ہے’۔

    بیان میں نشاندہی کی گئی کہ ‘صرف ایک سال میں کابلی پلاؤ، جنٹلمین، اکھاڑا، پاگل خانہ اور دنیا پور سمیت دیگر گراؤنڈ بریکنگ شوز بنانا ایک پیچیدہ کام ہے، لہٰذا اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹس کو کو چیلنج کرنے کے دوران ہمیں منفی پروپگنڈے کا سامنا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے’۔

    چینل انتظامیہ نے ناظرین سے التماس کیا کہ ‘ہم پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بدل کر رکھ دینے والے غیر معمولی مواد کی فراہمی کے عزم پر قائم ہیں، آپ کی حمایت ہمیں حدود کو پار کرنے اور نئے معیارات وضع کرنے کی ترغیب دیتی ہے، ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم پاکستان میں تفریح کے مستقبل کو نئے معنیٰ دے رہے ہیں’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.