لاہور(نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنا ہوگی، کیونکہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے جبکہ مافیاز کے منافع میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے احتجاج کے نتیجے میں پیٹرولیم قیمتوں میں ریلیف دیا، تاہم یہ کافی نہیں۔ وزرا نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، لیکن جماعت اپنے موقف پر قائم ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں ریلیف کے معاملے پر پیش رفت ہوئی تو اسی شام اہم اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع اور مارجن میں کمی کرکے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ حکومت کو سود کے خاتمے اور پالیسی ریٹ میں کمی کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہییں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔ عوام کو ریلیف ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں ۔ 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام مزید کمزور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل سے نظام درست نہیں ہو سکتا۔ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے واضح پالیسی نہیں ہے۔فلسطین کی صورتحال پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی تباہی کے باعث غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، لیکن عالمی طاقتیں اور مسلم ممالک موثر کردار ادا نہیں کر رہے۔انہوں نے مسلم حکمرانوں اور پیس بورڈ سے سوال کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کیلئے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق میں موثر عالمی آواز اٹھانے اور مسلم ممالک میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
