لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں تنویر سے 2لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون, نصیرآباد میں امجد سے 2 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, سندر میں اکرم سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں طاہر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں شفیق سے 2لاکھ 75ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس،کوٹ لکھپت اور سول لائنر سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد ٹائون شپ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
