تازہ تر ین

“انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں”

قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں پاکستانی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود کی فارم نہ ہونے پر بھی انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر پریشر ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ موجودہ دور میں کیسے کھیلنی اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جبکہ مہمان ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain