تازہ تر ین

آئینی ترمیم کمیٹی اجلاس، پی ٹی آئی نے ایم این ایز کے اہل خانہ کے اغوا کا معاملہ اٹھادیا

اسلام آباد: آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے جبر کے ذریعے ایم این ایز پر دباؤ ڈالے جانے اور ان کے اہل خانہ کے اغوا کا معاملہ اٹھادیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

تحریک انصاف کے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مسودہ تیار ہے تب دینگے جب بانی سے ملاقات ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کمیٹی اجلاس سے باہر آگئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کمیٹی کو حقائق بتائے، زین قریشی کی بیوی کو رات اٹھایا گیا، ریاض فتیانہ کے بیٹے کو اغواء کیا گیا، ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا جارہا ہے ان کے کاروبار تباہ ہوگئے، جے یو آئی ف کے گروپ ممبرز اور اخترمینگل کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہے، میں نے وزیرقانون سے پوچھا یہ سب کچھ آپ کررہے ہیں؟ اگر یہ ایجنسیاں کررہی ہے تو کیا ایجنسیاں حکومت کی کنٹرول میں نہیں ہے؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain