تازہ تر ین

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک تعینات ہونے والے پاکستانی مشنز کے عہدیداروں کو پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آتا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ہونے والے کمیونٹی اور لیبر ویلیفئر اتاشیوں کی ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ آپ لوگوں کا تقرر ایک انتہائی شفاف عمل کے ذریعے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جن کی بدولت اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان پہنچتا ہے۔

وزیراعظم نے افسران پر زور دیا کہ پاکستان کے مفادات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں، بیرون ملک پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے بھی مواقع تلاش کریں۔

اس موقع پر افسران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ اسٹیشنز کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کا افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain