تازہ تر ین

‘آصف زرداری کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیئے’

فیصل آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاکستان میں ساری برائیوں کی جڑ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو قرار دیتے ہوئے ان کا نام ایگرٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے انکشافات پر ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کردیا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ‘عزیربلوچ نے آصف زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا، 1ہزار 13 قتل کا الزام ان کے سر جانا چاہیئے’۔سابق صدر زرداری کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا منشور اداروں کو تباہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے انکشافات پر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بننی چاہیے۔گذشتہ روز جھنگ میں جلسے سے آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہمیں اخلاقیات کا درس دیتے ہیں جبکہ خود ان کا مائنڈ سیٹ ہمیشہ سے قتل وغارت کا رہا ہے’۔وزیر مملکت نے کہا کہ ‘ہمیں لانڈھی جیل کا سبق نہ دیں، لانڈھی جیل میں آصف زرداری جیسے ظالم، ملک دشمن عناصر اور لوٹ مار کرنے والے لوگ جائیں گے، ہم پر مفت کی روٹیاں کھانے کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ سب سے بڑے لٹیرے آصف زرداری خود ہیں، وہ مسٹر 10 پرسنٹ نہیں مسٹر 1000 پرسنٹ ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain