تازہ تر ین

وکلاء کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں تو یہ شرمناک ٹرائل ہے، شعیب شاہین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وکلاء کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں تو یہ شرمناک ٹرائل ہے.
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن بعد عدالت بلایا گیا ہے اور ریفرنس کی کارروائی شروع ہوگئی، عدالت کے ایک سے زائد آرڈر موجود ہیں، اس کے باوجود جیل کے اندر بھیج کر واپس بلایا گیا، کنٹرولنگ اتھارٹی کو کیا تکلیف ہے وہ ہی بتاسکیں گے، ان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کو جانے کی اجازت نہیں تو یہ ایک شیمنگ ٹرائیل ہے مگر ہم سجھتے ہیں کہ اب انصاف کا نظام بہتر ہوگا، قاضی فائز عیسیٰ نے دیواروں پر لکھوانے کے لیے 12کروڑ روپے لگوا دیئے تم بھگتو گے اس جہان میں اور اگلے جہان میں بھی انشاءاللہ ظالم منصفوں کا بھی احتساب ہوگا، کبوتر اڑانے والا قاضی فائز کے آنے کے بعد آیا اور فراڈ الیکشن میں شامل ہوا اور قاضی فائز کے جانے کے ساتھ ہی واپس چلا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، 27ویں ترمیم کے ڈراوے دیتے ہیں ہم سمجھتے ہیں آپ کی یہ حرکتیں اب نہیں چلیں گی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی میں دو ججز کو شامل کیا اس عمل کو اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain