وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ لندن اپنے علاج کیلیے جارہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں ، مریم نواز شریف کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعلی کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا، مریم نواز شریف وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔