تازہ تر ین

اسرائیل کے دمشق کے رہائشی علاقے پر حملے میں 15 افراد شہید

اسرائیل کے دمشق کے رہائشی علاقے پر حملے میں 15 افراد شہید ہوگئے۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں قدسیہ اور مزہ میں اسرائیلی حملوں میں کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 15 افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق دمشق میں ہونے والے حملے کا ہدف فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کا ہیڈکوارٹر تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کر رہا ہے لیکن گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس طرح کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے علاقہ مزہ کو ماضی میں حزب اللہ، پاسداران انقلاب، حماس اور اسلامی جہاد سمیت فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں کی رہائش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain