تازہ تر ین

لاہور؛ اسموگ کے تدارک کیلیے محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کا مشترکہ آپریشن

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن جاری ہے اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں۔

لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کا داخلہ بند کردیاگیا ہے مشترکہ آپریشن ٹیم نے 25 ٹرک بند کر دیے ہیں اسموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور میں خصوصی اینٹری پوائنٹ بنائے گئے ہیں -370 گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے جبکہ  لاہور میں اینٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔

مشترکہ آپریشن ٹیم  نے اعلان کیا ہے کہ اسموگ کی شدت کے دوران لاہور میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا اور اس آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ اقدامات لاہور میں اسموگ کی خراب صورتحال میں کمی لانے کے لیے  کیے گئے ہیں اور مشکل حالات کہ وجہ سے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، اسموگ سے نجات کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

سینئر صوبائی وزیر  نے کہاکہ سب مل کر اسموگ سے نجات کے جہاد میں حصہ ڈالیں گے تو اس مشکل سے نجات ملے گی، اسموگ کے لیے زیر ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں دن رات کام کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain