پاکستان کرکٹ بورڈ نے ممبر سلیکشن کمیٹی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک ٹیم کے اس عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقل ہیڈ کوچ کی تقرری چیمپئنز ٹرافی کے بعد کی جائے گی جب کہ عاقب جاوید کو جو اس وقت سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر ہیں، انہیں چیمپئنز ٹرافی کے بعد سلیکشن کمیٹی میں اضافی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
عاقب جاوید جو سینئر اور جونیئر سطح پر کوچنگ سمیت پی سی ایل میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں پی سی بی نے گزشتہ ماہ انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرمناک اننگ شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا تھا۔
واضح رہے کہ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے گزشتہ ماہ دورہ آسٹریلیا سے قبل اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اس دورے کے لیے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جیسن گلیسپی نے عبوری ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔