Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو جن باتوں پر اتفاق کیا تھا پتا چلے تو مزید ہزیمت ہوگی، وزیردفاع

    By Khabrain Newsدسمبر 10, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور احتجاج کے حوالے سے تنقید کرتےہوئے کہا کہ 26 نومبر کو جن باتوں پر انہوں نے اتفاق کیا تھا وہ پتا چلیں تو ان کو مزید ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو 12 سے 13 دن ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک پتا نہیں چل سکا کہ اموات 12 ہیں، 278 یا ہزاروں، 50 یا 30 ہوئی ہیں اس کی تعداد یہ ہمیں یا عوام کو نہیں بتاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے جن 12 اموات کا ذکر کیا ہے، ابھی تک کوئی شناختی کارڈ، جنازے، قبریں یا ورثا سامنے نہیں آئے، یہ قوم کے اجتماعی شور کی توہین ہے کہ بغیر ثبوت کے اس طرح کی ہوائی باتیں کی جائیں اور بیان بازی بھی کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ بندوقوں کے نمبر بتادیں، سیاسی تقریر میں باتیں بھی سیاسی کریں، ان کے اندر اختلافات ہیں اور ہر بندہ الگ بیان دیتا اور مؤقف اپناتا ہے اور باہمی اختلافات کے باعث ہرکوئی اپنا اپنا بیان اور اموات کی تعداد دیتا ہے، جتنے لیڈر ہیں اتنے بیان ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ عمر ایوب کے بقول جب یہ مونال سے بھاگے تو بشری بی بی ان کے ساتھ  تھیں اور وہ وہاں سے چلے گئے، بشری بی بی نے کہا ان کے تمام لیڈران ان کو ڈی چوک پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اب نیا کارڈ کھیل رہی ہےاور صوبائیت کا کارڈ ہے، ہمارے یہاں ایک شخص 10 سے 12 سال حکمران رہا اس کا نام جنرل ایوب خان تھا بنگلہ دیش بننے کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے بلکہ اس نے بنگلہ دیش بنانے کی باقاعدہ مہم چلائی کہ مشرقی پاکستان علیحدہ ہوجائے اور آج اس کے رشتہ دار یہاں صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک پر جتنا حق کسی پنجابی، سندھی یا بلوچ کا ہے اتنا حق پشتون کا بھی ہے، ہم اس خانوادے میں 4 بھائی ہے، جس کا نام پاکستان ہے، اب اگر ان کے کہنے پر کسی اور صوبے سے کوئی ایک بندہ بھی نہ آئے، ان کے جنرل سیکریٹری اکیلے لاہور میں پھرتے رہے ہیں اور جہاں 4 لوگ جمع ہوئے تھے وہاں یہ نہیں پہنچے تو اس میں لوگوں کا کیا قصور ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس میں پشتون بمقابلہ دیگر کرنے کی کیا ضرورت ہے، اور وہاں سے بھی اگر سرکاری ملازم لائے جاتے ہیں، پولیس کو سفید لباس میں لایا جاتا ہے تو اس وقت ان کو خیال نہیں آتا ہے کہ وہ بھی پشتون ہیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ پاراچنار میں ایک دوسرے سے لڑائی میں جو قتل عام ہو رہا ہے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے صوبے میں امن قائم کرے، اپنے صوبے کے لوگوں کے حقوق بجا لائے لیکن ان کو چھوڑ کر اسلام آباد پر چڑھائی کردی۔

    انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی تیسری مرتبہ کی چڑھائی ناکام ہوگئی اور ان کی قیادت جانتی ہے کہ جب رات کو 10 بجے جیل کھول دیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج کی منظوری دی تھی لیکن ان کی بیگم صاحبہ نے انکار کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد جب وہاں سے پسپا ہو کر بھاگے ہیں اور اپنے ورکرز کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، اس دن کی ویڈیو چلائیں تو سب پتا چل جائے گا کہ گولی کس نے چلائی، فائرنگ کس نے کی، کون وہاں سے بھاگا اور کون بڑھکیں مار رہا تھا اور جب کھڑے رہنے کا موقع آیا تو کون کون وہاں سے بھاگا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ان کو راستہ مل گیا ہے اور سارے مونال کے راستے بھاگ نکلے ہیں، تینوں دفعہ جب یہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھگوڑے ہوئے ہیں تو تینوں دفعہ وہاں سے بھاگے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تینوں دفعہ یہ پہلے کے پی کھڑے، اس کے بعد کوہسار کمپلیکس میں کھڑے ہوتے، اس کے بعد پہاڑ پر چڑھتے ہیں، اور اس کے بعد 12 اضلاع سے خیبرپختونخوا پہنچتے ہیں اور یہ قوم کے اجتماعی شعور کا مذاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب انہوں نے سول نافرمانی کی کال دی ہے، آج سے 10 سال قبل بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی اور کنٹینر پر کھڑے ہو کر مختلف بلز جلائے تھے اور لوگوں سے کہا تھا بل ادا نہ کریں لیکن کسی نے ان کی کال پر لبیک نہیں کہا اور ان کی کال ناکام ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی میرا ان کے لیے چیلنج ہے بل ادا کرنے سے انکار کوئی نہیں کرے گا، بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنے گھر اور ملک ترسیلات بھیجنا بند نہیں کریں گے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ میں اصرار کر رہا ہوں کہ یہ سول نافرمانی پر ضرور کھڑے رہیں ان شااللہ جس طرح ان کے تین حملے ناکام ہوئے ہیں اسی طرح یہ سول نافرمانی کی کال بھی ناکام ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے جب اتنی ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے اور اس کے بعد صوبائیت کا کارڈ کھیلا گیا، یہ پاکستان کے ساتھ وابستگی اور وفاداری کا تقاضا ہے کہ اس ایوان میں جس نے آپ کو عزت دی ہے، وفاق کا ہاؤس ہے، جس میں کھڑے ہو کر ایسے بیج بونے کی کوشش کی جائے اور بچوں سے مخاطب ہو کر بتانے کی کوشش کی جائے کہ ہمارے صوبے سے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وفاق اور وحدت کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے ہیں اور جو بیج بونے کی کوشش کی ہے یہ ان کی شکست کا اعتراف ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 26 نومبر کو یہ جن باتوں پر اتفاق کرچکے تھے اگر وہ ان کے کارکنوں کو پتا چل جائے تو جس طرح اس دن یہ جوتیاں کھا کر بھاگے تھے اس سے جوتیاں کھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ڈھال بنانا اور خاتون اپنے خاوند سے بھی زیادہ عزائم رکھتی ہوں تو پھر ان کی پارٹی کا اللہ حافظ ہے، حالانکہ ان کی 4 سالہ حکمرانی کی وجہ سے پاکستان آج تک بھگت رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

      پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.