تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاوربار کا آغاز ہوا ہے۔

جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں 342 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا جس پر 100 انڈیکس بڑھ کر 106617 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کچھ دیر بعد مارکیٹ میں 1084 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

مسلسل تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 107359 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 07 پیسے کی کمی سے 278روپے 28پیسے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کلینڈر سال اختتام پر کمپنیوں کی ایڈجسٹمنٹس، گھبراہٹ میں فروخت اور پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیسرے سیشن کے دوران بھی تاریخ ساز مندی رہی اور ایک روزہ کاروبار میں مندی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

تاریخ ساز مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 11ہزار، 1 لاکھ 10 ہزار 1 لاکھ 9 ہزار 1 لاکھ 8 ہزار اور 1لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی 5 نفسیاتی سطحیں بھی گر گئیں جس کے سبب 78.60 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 5 کھرب 41 ارب 92 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار 430 روپے ڈوب گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain