خیبرپختونخوا کے سینئر بیوروکریٹ، سابق چیف سیکریٹری اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم سابق چیف سیکریٹری کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے شامی روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔
رستم شاہ مہمند کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع مہمند کی ذیلی شاخ موسیٰ خیل (قاسم کور) سے تھا۔
رستم شاہ مہمند سینئر بیوروکریٹ، سابق چیف سیکریٹری اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔