تازہ تر ین

پاکستانی ٹیم نے اب تک 329رنز بنالیے اور 17 رنز کی برتری حاصل کرلی

برج ٹاو¿ن (ویب ڈیسک) کگزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔ آج اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ینسنگٹن اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔ اظہر علی اور احمد شہزاد نے پراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا بلکہ نصف سینچریاں بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 155 کے سکور پر گری جب احمد شہزاد کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ بشو کی گیند پر ہوپ نے ان کا کیچ لیا۔ احمد شہزاد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ تاہم ان کے بعد آنے والے بلے باز بابر اعظم اور یونس خان نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کی وکٹ گیبریل کے حصے میں آئی جبکہ یونس خان کو بشو نے چلتا کیا۔ قومی ٹیم نے 58ویں اوور میں اپنے 200 رنز مکمل کیے۔ اس کے بعد اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سینچری سکور کی۔ تاہم ان کا سکور ابھی 105 رنز پر پہنچا تو دویندرا بشو کی گیند پر وہ اپنا کیچ دے بیٹھے۔
قومی بلے باز کے کیرئیر کی یہ تیرہویں تھری فگر اننگز ہے۔ اظہر علی نے 278 گیندوں کا سامنا کیا اور 105رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے بھی شامل تھے۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اظہر علی نے یہ دوسری سنچری سکور کی ہے جبکہ کیربیئن سرزمین پر ان کا یہ پہلا سینکڑہ ہے۔ اظہر علی ٹیسٹ کیرئیر میں اب تک 13 سنچریاں بنا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain