لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کے دو اور ستارے ایک ہونے جا رہے ہیں۔ معروف اداکار، ماڈل اور شوقیہ گلوکار آغاعلی نے اداکارہ سارہ علی کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور ہیش ٹیگز سے باقاعدہ طور پر مداحوں کو اپنے اور سارہ کے تعلق کا بتایا۔ علی نے لکھا کہ ماشاءاللہ کہیں۔ ہیش ٹیگز میں انہوں نے اپنے اور سارہ کے نام کو ایک ساتھ جوڑ کو ”ساراغا“ لکھا۔ یہ بھی کہا کہ نفرت کرنے والے دور رہیں۔صرف علی ہی نہیں سارہ نے بھی انسٹا گرام پرتصویر کے ذریعے آغا علی سے اپنے تعلق کو واضح کیا۔ آغا کے ساتھ تصویر میں سارہ نے لکھا کہ ”کنگ “ یعنی بادشاہ اور ”اس کی ملکہ“۔علی اور سارہ ڈرامہ ”تمہارے ہیں“ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہیش ٹیگز میں لفظ ”سرپرائز “بھی شامل ہے۔