تازہ تر ین

شاہد آفریدی کا شکوہ کام کرگیا

 کراچی(ویب ڈیسک ) شاہد آفریدی کا شکوہ کام کرگیا اور صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے  بوم بوم سے رابطہ کیا ہے۔گزشتہ روزکرکٹر شاہد آفریدی نے اکیڈمی کے لیے جگہ نہ دینے پرسندھ حکومت سے شکوہ کیا تھا جو شاید کام آگیا۔  صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر نے  شاہد آفریدی سے فون پررابطہ کیا اورکہا کہ آپ سندھ میں جو کوئی بھی گراونڈز دیکھ کر بتائیں، سندھ حکومت آپ کوکرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے کے لیے تیارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیلنٹ صوبہ سندھ کے نوجوانوں میں ہے جس پر شاہد آفریدی نے جواب پرکہا کہ سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کھول کرنوجوانوں کوآگے لانا چاہتا ہوں۔دوسری جانب صوبائی وزیرکھیل نے کہا کہ سندھ حکومت ایک کمیٹی بنارہی ہے جو پورا پلان دیکھے گی جب کہ  شاہد آفریدی کے ساتھ منگل کوملاقات ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain