تازہ تر ین

1 ارب 28 کروڑ میں فروخت ہونے والی گائے نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں ایک بھارتی نسل گائے نیلور نے 40 بھارتی کروڑ روپے میں فروخت ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ روپے میں بنتا ہے۔

نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریباً 1,101 کلو گرام ہے جو کہ اسی نیلور نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔

گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

عالمی ریکارڈ کے علاوہ ویاتینا نے ٹیکساس میں ’چیمپئن آف دی ورلڈ‘ مقابلے میں مس ساؤتھ امریکا بھی جیتا۔ یہ مویشیوں کے لیے مس یونیورس کے مقابلے کی طرح ہے۔

ویاتینا کے غیر معمولی پٹھوں کی ساخت اور نادر جینیاتی نسب نے اس کے عالمی امتیاز اور ریکارڈ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain