تازہ تر ین

104ویں سالگرہ پر معمر خاتون جیل پہنچ گئیں!

نیویارک کی ایک خاتون نے مقامی جیل کا دورہ کرکے اپنی 104ویں سالگرہ منائی۔

لیونگسٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ لوریٹا نامی خاتون نے ایون نرسنگ ہوم کے عملے کو بتایا کہ وہ اپنی 104ویں سالگرہ لیونگسٹن کاؤنٹی جیل کے دورے کے ساتھ منانا چاہتی ہے۔

شیرف کے دفتر نے درخواست پر اتفاق کیا اور لوریٹا کو جیل کے دورے پر لے جایا گیا۔

شیرف کے دفتر نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اس کے دورے سے پہلے ہم نے اس کی سالگرہ کچھ کافی اور کیک کے ساتھ منائی اور اس نے شیرف کو بتایا کہ لمبی زندگی گزارنے کا راز اپنے کام سے کام رکھنا ہے۔

پولیس کے مطابق، لوریٹا نے ہماری جیل کی سہولت کا دورہ کرنے میں بہت اچھا وقت گزارا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain