تازہ تر ین

سرگودھا: بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد کی 22 سالہ دوشیزہ سے اجتماعی جنسی زیادتی

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سرگودھا پولیس نے بتایا کہ 22سالہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولس نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق دھریمہ نواب کالونی کی رہائشی لڑکی کو ثمر بٹ بیرون ملک بھجوانے کے لیے انٹرویو دلوانے کے لیے گیا۔

والد امان اللہ نے الزام لگایا کہ ثمر بٹ اور اس کے 4 دوست نامعلوم مقام پر لیجا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

والد امان اللہ  نے بتایا کہ  حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت دیگر افسران بھی تھانہ جھال چکیاں پہنچ گئے

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سرگودھا  نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain